ویب ڈیسک:کچھ لوگوں کو کمر کھجانے سے سکون ملتا ہے، کچھ لوگوں کو خارش ہوتی ہے جس پر وہ اپنی کمر کھجاتے رہتے ہیں لیکن کچھ لوگ اسے پیشہ بنا لیتے ہیں۔
سکریچر گرلز ایک غیر روایتی آرام دہ تھراپی فراہم کرنے والا سٹوڈیو ہے جو کسٹمرز کی کمر کھجانے اور سہلانے کے لیے130ڈالرز فی گھنٹہ چارج کرتا ہے۔
دنیا کی پہلی پیشہ ور کمر کھجانے والی سروس کی بنیاد50سالہ ٹونی جارج نامی خاتون نے امریکا کے شہر میامی میں رکھی تھی، یہ برسوں سے کھجانے اور سہلانے کی خدمات پیش کررہی ہے۔
خاتون کا دعویٰ ہے کہ انہیں ہمیشہ سے ہی کمر کھجانے میں مزہ آتا تھا اور ایک دن انہیں احساس ہوا کہ ان کی طرح اور بھی لوگ اپنی کمر کھجانے کو پسند کرتے ہونگے، اس لیے انہوں نے یہ سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔