صہیونی فورسزکی غزہ میں بربریت جاری،مزید 53شہید ہو گئے

صہیونی فورسزکی غزہ میں بربریت جاری،مزید 53شہید ہو گئے
کیپشن: The brutality of the Zionist forces in Gaza continues, 53 more were martyred

ایک نیوز:صہیونی فورسزکی غزہ میں بربریت جاری ہے، پناہ گاہوں ، ہسپتالوں اورسکولوں پر اسرائیل کے فضائی حملےہورہے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران حملوں میں 53فلسطینی شہیدجبکہ203زخمی ہوئے۔
جنوبی خان یونس میں سکول پر بمباری،20افراد شہید ، متعدد زخمی ہوئے،خان یونس میں گھر پر حملہ ہوا، 15فلسطینی شہیدہوئے۔
شہری دفاع کی چوکی پر اسرائیلی فضائیہ کا حملہ ہوا،حملے میں الجزائر کا کیمرہ مین اور5امدادی کارکن جاں بحق ہوئے،ابھی تک شہداءکی تعداد45ہزار 28ہوگئی،ایک لاکھ 6ہزار 962فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔