ایک نیوز: چیف جسٹس ہائی کورٹ محمد شفیع صدیقی کا ہائی کورٹ بار سکھر سے خطاب میں کہنا تھا کہ سکھر بار کا رول آف لاء کیلئے اہم کردار رہا ہے ، سکھر بار نے ہمیشہ لیڈران کو چننے میں غلطی نہیں کی ۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ایک سال یہاں پر گزارا ہے آپ کے بار کے مسائل ہوں یا انفراسٹرکچر کے مسائل ہوں انہیں حل کیا جائے گا ،شارٹ پیرڈ میں اطلاع ہوئی کے چیف جسٹس پاکستان آ رہے ہیں۔
چیف جسٹس سندھ کا کہنا تھا کہ سکھر بار نے ہمیشہ محبت دی ہے آپ سو دفعہ بلائیں گے سو دفعہ آئیں گے ، سکھر بار نے آزاد عدلیہ کیلئے جو قربانیاں دی ہیں وہ ڈھکی چھپی نہیں ہیں ، سکھر بار ہمیشہ سر فہرست رہا ہے ۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے کھڑے ہیں، سکھر بار نے ہمیشہ آزاد عدلیہ کیلئے اہم کردارد ادا کیا ہے،جونیئر وکلا بھی اسی جذبے کے ساتھ کام کر رہے ہیں ۔