وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل میڈیا پرریاست مخالف بیانیے کا توڑ نکال لیا 

وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل میڈیا پرریاست مخالف بیانیے کا توڑ نکال لیا 
کیپشن: The federal government has cracked down on anti-state narratives on digital media

ایک نیوز: وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل میڈیا پرریاست مخالف بیانیے کا توڑ نکال لیا ۔
وزیراعظم نے ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کو آپریشنل کرنے کی منظوری دیدی، ریاست مخالفت بیانیےکا کاونٹر بیانیہ بنانے کیلئے فنڈزاستعمال کئے جائینگے۔
 قومی سلامتی کو درپیش خطرات کو کاونٹر کیا جائے گا،ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ میں 54عہدے تشکیل دیدئیے گئے،ڈیجیٹل تھریٹ کا سراغ لگانے کیلئے حکومتی صلاحیت بڑھائی جائے گی، ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ آن لائن سرگرمیوں کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ بھی کرے گا۔
 ذرائع کے مطابق وزارت اطلاعات ونشریات نے فوری طورپر 53کروڑ روپے مانگ لئے، ا قتصا د ی رابطہ کمیٹی 19دسمبر کو فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے گی۔