ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان
کیپشن: The weather is likely to remain cold and dry in most parts of the country

 ایک نیوز: موسم کی صورتحال بارے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک بعض مقامات پرہلکی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
 اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداورخشک رہنے کا امکان اور ہلکی سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔
 خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے، سند ھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان اور گردونواح میں ہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
 بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداورخشک رہنےکاامکان ہے، کشمیرگلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو گی۔