پنجاب میں انسداد پولیو مہم جاری،50لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے 

Dec 17, 2024 | 11:30 AM

ایک نیوز: پنجاب بھر میں انسداد پولیو کا دوسرا روز ،پولیو ٹیمیں گھر گھر قطرے پلانے میں مصروف ہیں۔
پہلے روز49لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے ،لاہور میں 2لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے ۔
ملتان میں 2 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے ،فیصل آباد میں 2 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے ،راولپنڈی میں 1 لاکھ 45 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے ، پنجاب بھر میں 33 ہزار سے زائد مہمان بچوں کو قطرے پلائے گئے ۔
انسداد پولیو پروگرام سربراہ عدیل تصورکا کہنا تھا کہ مہم کا مقصد پولیو وائرس کی افزائش کو روکنا ہے، ملک بھر میں پولیو وائرس کی افزائش جاری ہے، پنجاب پولیو وائرس کو رونے کے لئے کوشاں ہے، حکومت محکمہ کے لئے پولیو کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، مہاجر آبادیوں، قطروں سے محروم بچوں پر توجہ دی جائے۔

مزیدخبریں