ایک نیوز: وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملک میں امن و امان کی صورتحال پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی، دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے حوالہ سے کیے گئے اقدامات پہ بھی بریفنگ دی گئی، وزیر اعظم شہباز شریف نے امن و امان کے لیے سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کو سراہا۔
26نومبر کے پرتشدد احتجاجی مظاہرین کے خلاف کارروائی کی پیش رفت رپورٹ پیش کی گئی ،وفاقی دارالحکومت کو محفوظ بنانے کے اقدامات تیز کرنے پر زوردیا گیا، سوشل میڈیا پر ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہکیا گیا۔
اینٹی رائٹ فورس کی تشکیل کا عمل جلد اَ جلد مکمل کرنے کا عزم ،سیاسی افراتفری پھیلانے والے عناصر کے گرد گھیرا سخت کیا جائے گا۔