ایک نیوز: پاکستان اورجنوبی افریقہ کے مابین ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بولینڈ پارک کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ،دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کر دی گئی۔
قومی شاہینوں نے پہلے میچ کی تیاری کے لیے بھرپور پریکٹس سیشن بھی کیا ، بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ کے تین گھنٹے سے زائد سیشن کیے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستان کے میری وقت کے مطابق شام پانچ بجے شروع ہوگا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ٹی 20 سیریز میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں دو صفر سے شکست دی تھی جبکہ تیسرا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔