سرکاری ہسپتالوں کی ادویات اوپن مارکیٹ میں فروخت  ہونیکا انکشاف

سرکاری ہسپتالوں کی ادویات اوپن مارکیٹ میں فروخت  ہونیکا انکشاف
کیپشن: Disclosure of government hospitals' medicines being sold in the open market

ایک نیوز: سرکاری ہسپتالوں کی ادویات اوپن مارکیٹ میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

 ضلع جہلم تحصیل سوہاوہ میں 30 لاکھ سے زائد مالیت کی سرکاری ادویات برآمد ہوئیں، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے چیف ڈرگ کنٹرولر اظہر جمال سلیمی کے ہمراہ سوہاوہ میں چھاپہ مارا۔

 سوہاوہ میں چھاپے کے دوران موقع سے 30 لاکھ سے زائد مالیت کی دوائیاں برآمد کی گئی، ذرائع محکمہ صحت کے مطابق برآمد ہونے والی ادویات فیڈرل گورنمنٹ ہسپتالوں سے چوری کی گئی ہیں، سرکاری ہسپتالوں سے اوپن مارکیٹ میں دوائیاں فروخت کرنے والا ایک ملزم گرفتار کیا گیا،گرفتار ملزم عامر نفیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر  کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں سے ادویات کی چوری ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے ذریعے پکڑی گئی ہیں، سرکاری ہسپتالوں سے ادویات کی چوری پر مزید تحقیقات جاری ہیں، ادویات کھاریاں، راولپنڈی اور وفاقی ہسپتالوں سے چوری کی گئی ہیں، چوری کی گئی ادویات محکمہ صحت اور ڈرگ کنٹرولر اتھارٹی نے قبضے میں لے لی ہیں۔