ایک نیوز :سابق وزیراعظم اور صدر ن لیگ شہبازشریف سے پارٹی رہنماؤں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں،عام انتخابات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف سے ملاقات کرنیوالوں میں سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال، میاں ثاقب خورشید، جاوید علی شاہ، عائشہ ارشد لودھی اور نوید اسلم لودھی، شیخ فیاض، عابد رضا کوٹلہ سید مبین، قطب کوریجہ، مخدوم مبین، چوہدری محمود عالم، چوہدری ارشد اور منور کھیتران شامل تھے۔ملاقات میں پارٹی امور اور عام انتخابات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور سابق وزیر ملک محمد احمد خان بھی موجود تھے ۔رہنماؤں نے سیاسی انتقام پر مبنی مقدمات سے قائد نواز شریف کی بریت پر پارٹی صدر کو مبارک دی۔
شہباز شریف نے نیک تمناؤں کے اظہار پر رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قوم کو مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کی سزاؤں سے بریت دلائیں گے،ان شاءاللہ، شہباز شریف نواز شریف کو سزائیں سنا کر قوم اور ملک کو سزا دی گئی۔
صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کاکہنا تھا کہ مقدمات ہی نہیں، مقدمات بنانے والے بھی جھوٹے نکلے۔ قوم کی ترقی پر پوری توجہ اور صلاحیتیں مرکوز کریں گے۔ 16 ماہ کے دوران ریاست کے مفادات میں کئے گئے ہمارے مشکل مگر درست فیصلوں کے نتیجے میں معیشت بہتر ہو رہی ہے۔ 8 فروری کے عام انتخابات کی بھرپور تیاریاں کریں۔