ویب ڈیسک : اداکارہ کبریٰ خان “برائیڈل کیٹیور وِیک 2023″ میں ملبوسات کی خراب فِٹنگ پر فیشن ڈیزائنرز پر برس پڑیں۔
لاہور میں جاری “برائیڈل کیٹیور وِیک 2023″ کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس بار پاکستان برائیڈل شو میں فیشن ڈیزائنرز نے اعلیٰ درجے کی ماڈلز سے زیادہ ٹک ٹاکر، یوٹیوبرز اور اداکاراوْں کو شو اسٹاپرز کے لیے ترجیح دی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین نے فیشن ڈیزائنرز پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اتنے اہم ایونٹ کے لیے ماڈلز کے بجائے سوشل میڈیا شخصیات کا انتخاب کرنا غلط فیصلہ ہے۔
اداکارہ کبریٰ خان کی پاکستان برائیڈل شو پرکڑی تنقید
Dec 17, 2023 | 22:24 PM