ویب ڈیسک: فلم “انیمل” نے آسٹریلیا اور کینیڈا میں میگا اسٹار شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم “پٹھان” کو شکست دے دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی رنبیر کپور کی سُپر ہٹ فلم “انیمل” نے دُنیا بھر میں مجموعی طور پر 800 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کرلی ہے، اس سنگِ میل کے عبور کے ساتھ “انیمل” 800 کروڑ کے کلب میں داخل ہوگئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ باکس آفس پر راج کرتے ہوئے فلم “انیمل” نے ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے، فلمی تجزیہ کار کے مطابق رنبیر کپور کی “اینیمل” اب شاہ رخ خان کی “پٹھان” کو پیچھے چھوڑ کر کینیڈا اور آسٹریلیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم بن گئی ہے۔
"انیمل" نے "پٹھان" کو بین الاقوامی سطح پر شکست دیدی
Dec 17, 2023 | 21:39 PM