چودھری سالک کی ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تردید 

Dec 17, 2023 | 20:49 PM

ویب ڈیسک:مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری سالک حسین نے ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تردید کردی۔
گجرات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری سالک حسین کا کہنا تھا کہ شریف برادران کی گھر آمد  پر سیاسی بات نہیں صرف گپ شپ ہوئی تھی۔ ابھی تک کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی ہے۔
چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر  وقت کوئی نہ کوئی لاڈلہ  رہا ہے، الزام لگانے  والے بھی لاڈلے رہے ہیں جن  پر  الزام لگ رہا ہے  وہ بھی لاڈلے رہے ہیں۔الیکشن تاخیر سے ہونےکی کوئی گنجائش نہیں ہے، ہر سیاسی جماعت کو الیکشن لڑنےکا موقع ملنا چاہیے۔
 چودھری سالک حسین کا مزید کہنا تھا کہ پرویز الٰہی چودھری شجاعت حسین کو  پارٹی صدرات سے ہٹانے کی کوشش کرتے رہے، پرویز الٰہی مسلم لیگ ق کو  پی ٹی آئی میں ضم کرنا چاہتے تھے لیکن پھر خود ہی چھوڑ کر چلےگئے۔

مزیدخبریں