ایک نیوز :جے یو آئی کے امیرمولانافضل الرحمان کاکہنا ہے کہ جے یو آئی بندوق کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ۔
جے یو آئی کے امیرمولانافضل الرحمان کااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے اس ملک کے ساتھ کیا کیا ؟ پارلیمنٹ نے کیا کردار ادا کیا؟ بیورو کریسی نے کیا کیا؟ ہمارے اکابرین نے ملک کیلیے قربانیاں دی ۔ مگر ان کی کردار کشی کی گئی ۔ مدارس کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے ۔
فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ اقوام متحدہ ،سلامتی کونسل اور بنیادی انسانی حقوق کی تنظیمیں سب ناکام ہوگئیں ۔ ہماری آزادی داو پر لگی ہوئی ہے ۔ ہماری سیاست معشیت دباؤ میں ہے۔
جے یو آئی کے امیر کاکہنا تھا کہ صیہونی قوتیں جو فلسطینیوں کے ساتھ کررہی ہیں ۔ انسانیت کو شرمندہ کیا ہے ۔ دنیا فلسطین کے نسل کشی کا تماشہ دیکھ رہی ہے۔ مدرسے کے استاد اگر شاگرد کو مارے تو انسانی حقوق کے علمبردار آسمان سر پر اٹھا دیتے ہیں ۔ مگر فلسطین میں کے ظلم خاموش ہے ۔ پاکستان کے پاس ایٹم بم ہے ،مگر اسکا اختیار ہمارے پاس نہیں ۔ ہم انسانی حقوق کے تحفظ کے ضامن ہیں ۔معشیت کی بحالی کاعزم رکھتے ہیں ۔