فرانس نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

Dec 17, 2023 | 19:14 PM

ویب ڈیسک :فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے اسرائیل سے فوری اور پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولون نے دورہ اسرائیل کے موقع پر اپنے اسرائیلی ہم منصب ایلی کوہن سے ملاقات کے دوران غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے جنگ  کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔

فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولون کاکہنا تھا کہ ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی جان گنوا بیٹھے ہیں۔ فوری اور پائیدار جنگ بندی کی ضرورت ہے۔اسرائیل لبنان سرحد پراسرائیل سمیت تمام فریقین کشیدگی کم کریں، کشیدگی میں اضافے کا خطرہ موجود ہے۔  اسرائیل سے بھی کہتی ہوں کہ حالات قابو سے باہر ہونا کسی کے بھی مفاد میں نہیں، احتیاط اور کشیدگی میں کمی کا مطالبہ سب پر لاگو ہوتا ہے۔

مزیدخبریں