عام انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کا 9نکاتی ایجنڈا تیار 

عام انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کا 9نکاتی ایجنڈا تیار 
کیپشن: عام انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کا 9نکاتی ایجنڈا تیار 

ایک نیوز :مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کی تیاریاں جاری،عام انتخابات کیلئے 9نکاتی ایجنڈا تیار کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن آئندہ عام انتخابات کیلئے 9نکاتی ایجنڈے پر الیکشن مہم چلائے گی

9نکاتی ایجنڈے میں  سرکاری اور انتظامی امور کے اخراجات میں کمی،آمدنی ، محصولات میں اضافہ اور ٹیکس کے نظام میں اصلاحات،برآمدات میں اضافے کے لیے فوری اور ہنگامی اقدامات، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، توانائی بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی، خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی انتظام کاری،نوجوان اور خواتین کے لیے روزگار کے مواقع ، پاکستان میں زراعت کے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انقلاب لانا ، نظام عدل و انصاف شامل ہے ۔