ایک نیوز :عام انتخابات کے حوالے سے جے یو آئی کےمرکزی انتخابی بورڈ کا اہم اجلاس طلب اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا ۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کاکہنا ہے کہ مرکزی انتخابی بورڈ کے اجلاس کی صدارت جے یو آئی کے امیر مولانافضل الرحمان کریں گے ۔اجلاس میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کا حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کے دستوری اراکین شریک ہوں گے ۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں صوبائی انتخابی بورڈز کی سفارشات پر غور وخوض ہوگا ۔