سندھ میں ٹکٹوں کی تقسیم ، ن لیگ کےپارلیمانی بورڈ کااجلاس کل طلب

Dec 17, 2023 | 17:17 PM

ایک نیوز :مسلم لیگ ن کی جانب سے انتخابات کی تیاریاں جاری،سندھ میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے پارلیمانی بورڈ کااجلاس طلب کرلیاگیا۔

ذرائع کے مطابق سندھ میں امیدواروں کے نام فائنل کرنے کیلئے پارلیمانی بورڈ حتمی انٹرویوکرے گا۔قائد ن لیگ نوازشریف ٹکٹ کے خواہشمندامیدواروں سے ملاقاتیں کرکے انٹرویوزکریں گے۔

ترجمان ن لیگ کے مطابق قائد نوازشریف اور صدر ن لیگ شہبازشریف کی زیرصدارت پارلیمانی بورڈ کا 12واں اجلاس کل ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ہوگا ۔

مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیرمیمن سمیت ٹکٹ کے خواہشمند لیگی رہنما اور امیدوار لاہور پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

مزیدخبریں