لاہور میں مصنوعی بارش کا تجربہ ناکام،سموگ کی شدت برقرار 

لاہور میں مصنوعی بارش کا تجربہ ناکام،سموگ کی شدت برقرار 
کیپشن: لاہور میں مصنوعی بارش کا تجربہ ناکام،سموگ کی شدت برقرار 

ایک نیوز :لاہور میں نگران حکومت کی جانب سے مصنوعی بارش کا تجربہ ناکام،سموگ کی شدت برقرار،محکمہ موسمیات کی رپورٹ آ گئی۔

تفصیلات کے  مطابق لاہور میں سموگ کی شدت کم کرنے کیلئے بادل چھانے پر مصنوعی بارش کا تجربہ کیاگیا جس کے خاطرخواہ نتائج برآمد نہ ہو سکے ۔  مصنوعی بارش کے تجربے کیلئے یو اے ای حکومت نے خصوصی طورپرتعاون کیاتھا۔

لاہور کے مختلف علاقو ں میں مطلع ابر آلود ہونے پر مصنوعی بارش کا تجربہ 2 بجے دوپہر سے 4 بجے تک کیا گیا۔ دوسری بار 4 بجے سے ساڑھے چار بجے تک کیا گیا۔ 2 بجے سے 4 بجے تک سات علاقوں میں Nil رپورٹ آئی۔ 9علاقوں میں انتہائی معمولی بارش ریکارڈ کی گئی۔ 4 بجے سے ساڑھے چار بجے تک 13 علاقوں میں صفر رزلٹ نوٹ کیا گیا۔3علاقوں میں انتہائی معمولی(traces) بارش ریکارڈ کی گئی۔ 

محکمہ موسمیات کے ریجنل آفس لاہور نے مصنوعی بارش کے نتائج جاری کئے۔