ویب ڈیسک: ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو آج رات تک کرایوں میں کمی کی ڈیڈ لائن دے دی۔
آج رات تک کرائے کم نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے کرایوں میں کمی کی جائے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام کو منتقل کیا جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کے کرائے کم کرائے جائیں۔