توہین الیکشن کمیشن کیس:عمران خان کی درخواست پر سماعت کل ہوگی

Dec 17, 2023 | 13:43 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ میں توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر کل سماعت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ کل بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

فل بنچ کی سربراہی جسٹس مس عالیہ نیلم کریں گی جبکہ بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس اسجد جاوید گھرال شامل ہیں۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فل بنچ بنانے کی سفارش کی تھی، بانی پی ٹی آئی نے توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں