ویب ڈیسک: چنیوٹ میں نایاب اور مہنگا ترین جانور ریسکیو حکام کے ہاتھ لگ گیا ہے۔ جس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت کئی ہزار ڈالر بتائی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام کو اطلاع دی گئی کہ سرگودھا روڈ بائی پاس کے نزدیک ایک منفرد جانور دیکھا گیا ہے۔ جسے ریسکیو حکام نے بہ آسانی پکڑ لیا۔ جانور کی شناخت پاکستانی پینگولین کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی پینگولین انٹرنیشنل مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت ہوتا ہے۔ جس کی قیمت 600 ڈالر فی کلو کے حساب سے بتائی جارہی ہے۔
چنیوٹ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر طاہرہ خان نے ریسکیو اہلکاروں کوکو محکمہ تحفظ جنگلی حیات سے رابطہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نایاب جانور کو محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے سپرد کیا جائے گا۔