آصف زرداری سے گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کی ملاقات، سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال

Dec 17, 2023 | 12:53 PM

ویب ڈیسک: سابق صدر آصف زرداری سے خیبر پختون خوا کے گورنر غلام علی نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں پیپلز پارٹی وفد اور جے یو آئی (ف) کے رہنما بھی موجود تھے۔

ملاقات میں صوبے کے سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی خیبر پختون خوا کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ملک محمد سعید نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز آصف زرداری سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی۔

ملک سعید کا کہنا ہے کہ آصف زرداری سے ملاقات میں انتخابات سے متعلق بات چیت کی گئی۔

مزیدخبریں