ایک نیوز: وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف اپنے بیٹے سمیت ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف اپنے بیٹے کے ہمراہ جا رہے تھے کہ راہزنوں کو واردات کرتے دیکھا۔ شہید ہیڈ کانسٹیبل نے راہزنوں کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔
ترجمان کے مطابق پولیس کے سینئر افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں.
تھانہ رمنا کے علاقہ میں ڈاکووں کی فائرنگ۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) December 17, 2023
اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کنسٹیبل محمد اشرف اور ان کا بیٹا فائرلگنے سے شہید ہوگئے۔
شہید ہیڈ کنسٹیبل نے راہزنوں کو واردات کرتے دیکھا۔
شہید ہیڈ کنسٹیبل نے راہزنوں کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔
ان کا بیٹا انکی مدد کو آیا تو…