پاکستان کے سوئٹزرلینڈ سوات میں بائیک اینڈ جیپ ریلی کا انعقاد

پاکستان کے سوئٹزرلینڈ سوات میں بائیک اینڈ جیپ ریلی کا انعقاد
کیپشن: Organizing Bike and Jeep Rally in Swat, Switzerland, Pakistan

ایک نیوز: پاکستان کے سوئٹزرلینڈ سوات میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی سیروسیاحت کی سرگرمیوں نے نیا روپ اختیار کر لیا ہے۔ ایسے میں بائیک اینڈ جیپ ریلی کا آغاز یقینا موٹر رائیڈنگ کے دلدادہ افراد کے لئے باعث کشش ہے۔

تفصیلات کے مطابق وادی سوات میں سردی کی آمد کے ساتھ سیاحت میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ مالم جبہ میں جیپ اینڈ بائیک ریلی کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہو گیا۔ 

فرنٹیئر فور بائی فور اور پاک فوج کے تعاون سے منعقدہ دو روزہ جیپ اینڈ بائیک ریلی پشاور سے مالم جبہ تک منعقد کی جا رہی ہے۔ ریلی میں پاکستان بھر سے 30 جیپ اور 15 بائیکس حصہ لے رہی ہیں۔ 

ریلی کے شرکاء نے پشاور موٹروے انٹرچینج سے اپنے سفر کا آغاز کیا۔ سڑکوں اور آف روڈ سفر کرتے ہوئے ریلی مالم جبہ پر اختتام پذیر ہوگی۔ 

جیپ اینڈ بائیک ریلی کے دوسرے دن مالم جبہ سکی ریزورٹ پر ٹگ آف وار اور جیپ اینڈ بائیک ڈسپلے کے بعد اختتامی تقریب منعقد ہو گی، جس میں شرکاء میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی جائیں گی۔