ایک نیوز: متروکہ وقف املاک بورڈ راولپنڈی کے ڈپٹی ایڈ منسٹر یٹر آ صف خان نےچکوال میں سرکاری زمینوں پر غیر قانونی قابضین کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے44کنال اراضی واگزارکرائی۔
تفصیلات کے مطابق آپریشن میں پولیس، ایف آئی اے اور متروکہ وقف املاک کا عملہ بھی شامل ہے،متروکہ وقف املاک نے غیر قانونی قابضین سے 44 کنال اراضی واگزار کرائی۔واگزار کرائی جانے والی اراضی میں 5 کنال کمرشل اراضی بھی شامل ہے۔
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کا کہناہے کہ غیر قانونی قابضین سے 4 دکانیں، دو گودام اور متعدد رہائشی عمارتیں خالی کرائی گئی ہیں،غیر قانونی قابضین سے کاشت کی جانے والی 9 کنال زمین واگزار کرائی گئی ہے،واگزار کرائی جانے والی اراضی کی مالیت 1 ارب روپے سے زائد ہے،سرکاری اراضی پر غیر قانونی قابضین کے خلاف آپریشن سپریم کورٹ کے احکامات پر کیا جارہا ہے۔
آصف خان نے کہا کہ شعیب سڈل کی سربراہی ون مین کمیشن غیر قانونی قابضین کے خلاف آپریشن کی نگرانی کررہا ہے،ون مین کمیشن سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت پر قائم کیا گیا ہے،سرکاری اراضی پر غیر قانونی قابضین کے خلاف آپریشن بلا تعطل جاری ہے۔