ایک نیوز: چترال میں امن کے ثمرات جاری ہیں۔ کالاش فیسٹیول چومس کا جوش و خروش سے آغاز ہو گیا۔
چترال میں کالاش قبیلے کا تاریخی چومس فیسٹیول کا وادی بمبوریت، بریر اور رمبور میں باقاعدہ آغاز ہو گیا۔
16 دسمبر سے شروع ہونے والا فیسٹیول 22 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ جس میں مختلف تہوارمنعقد کئے جائیں گے۔ جن میں جانوروں کی قربانی، آٹے سے مختلف کھانوں کی تیاری، بون فائر سمیت کئی دیگر تہوار منائے جا رہے ہیں۔
کالاش ویلی میں منعقد ہونے والے اس تاریخی فیسٹیول کو دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاح وادی کا رخ کر رہے ہیں۔