ایک نیوز: سعودی عرب کی معروف توانائی اور کیمیکل کمپنی آرامکو نے گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ (GO) کے 40 فیصد حصص حاصل کر لیے۔ "آرامکو نے GO کے 40 فیصد حصص حاصل کرنے کے لیے حتمی معاہدوں پر دستخط کر لیے ہیں"۔
تفصیلات کے مطابق (سعودی تیل کمپنی آرامکو) GO ایک متنوع ڈاؤن اسٹریم فیول، لبریکنٹس اور فیسیلیٹی اسٹورز آپریٹر ہے اور پاکستان کی سب سے بڑی ریٹیل اور اسٹوریج کمپنیوں میں سے ایک ہے۔
آرامکو کے مطابق یہ معاہدہ آرامکو کمپنی کی پاکستانی فیول ریٹیل مارکیٹ میں پہلی انٹری ہے۔ معاہدے کے تحت آرامکو گو کمپنی کے ریٹیل اسٹیشن کے ذریعے اپنی ریفائنڈ مصنوعات فروخت کرے گا۔
آرامکو کے بیان کے مطابق "یہ معاہدہ آرامکو کو اپنی بہتر مصنوعات کے لیے اضافی آؤٹ لیٹس محفوظ بنانے اور ویلوولین برانڈڈ لبریکینٹس کے لیے نئے مارکیٹ مواقع فراہم کرنے کے قابل بنائے گا"۔
سعودی آرامکو میں ریفائننگ، کیمیکلز اور مارکیٹنگ کے صدر، محمد القحطانی کا کہنا ہے کہ "گو کمپنی کے پاس ذخیرہ کرنے کی قابل قدر گنجائش، اعلیٰ معیار کے اثاثے اور ترقی کی صلاحیت ہے، جو پاکستان میں آرامکو برانڈ کو شروع کرنے میں مدد کرے گی"۔