تیز رفتار واٹر ٹینکر بےقابو ہوکر گھر میں جا گھسا،1شخص جاں بحق

Dec 17, 2023 | 09:32 AM

JAWAD MALIK

ویب ڈیسک:کراچی میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقے گلشن غازی میں تیز رفتار واٹر ٹینکر بے قابو ہوکر گھرمیں جا گھسا۔

تفصیلات کے مطابق جس کے نتیجے میں گھر زمین بوس ہوگیا اور ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 بچیوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

جاں بحق شخص کی شناخت چالیس سالہ توفیق کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں 35 سالہ نصیر، 13 سالہ راحیلہ اور دو سالہ مناہل شامل ہیں۔

مزیدخبریں