طلاق کی رنجش: سابقہ شوہر نے خاتون اور اس کے خاندان کو قتل کردیا

Dec 17, 2023 | 08:57 AM

ویب ڈیسک: طلاق کی رنجش میں سابقہ شوہر نے خاتون اور اس کے خاندان کے مزید 3 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق باغبان پورہ میں شادی ہال کے باہر ملزم نے فائرنگ کرکے اپنی سابقہ بیوی، اس کے والد، بہن اور بھائی کو قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے مہندی کی تقریب سے واپس آنے والی فیملی پر فائرنگ کی، مقتولین اور زخمی فیصل آباد کی نجی سوسائٹی کے رہائشی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول محبوب اپنے بھتیجے کی شادی میں آیا تھا، مقتولہ کرن کی دو سال پہلے ملزم سلمان سے طلاق ہوئی تھی، ملزم نےطلاق کی رنجش پر اپنی سابقہ بیوی اور اس کے خاندان کو قتل کیا۔

آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

مزیدخبریں