کم جونگ کی حکومت کا خاتمہ ،امریکا نے شمالی کوریا کو خبردار کر دیا

کم جونگ کی حکومت کا خاتمہ ،امریکا نے شمالی کوریا کو خبردار کر دیا
کیپشن: کم جونگ کی حکومت کا خاتمہ ،امریکا نے شمالی کوریا کو خبردار کر دیا

ویب ڈیسک : امریکا نے شمالی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ اس کے یا اتحادیوں کے خلاف کوئی بھی جوہری حملہ ناقابل قبول ہو گا اور اگر ایسا ہوا تو کم جونگ کی حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا۔

امریکہ نے واضح کیا کہ شمالی کوریا کی جانب سے جنوبی کوریا کے خلاف کسی بھی جوہری حملے کی صورت میں فوری اور فیصلہ کن ردعمل دیا جائے گا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ اور جنوبی کوریا اگلے سال کے وسط تک جوہری دفاعی حکمت عملی پر مشترکہ منصوبہ بنا رہے ہیں۔ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کو روکنے کے لیے ایک مربوط نظام قائم کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا اگلے سال کی مشترکہ فوجی مشقوں میں جوہری آپریشن کی مشقیں بھی شامل کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے کہا تھا کہ اس ماہ ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کر سکتے ہیں جو جوہری صلاحیت کا مالک ہو گا۔

شمالی کوریا کی جانب سے ایسے بیلسٹک میزائلوں کی ایک رینج تیار کی گئی ہے جو جنوبی کوریا، جاپان اور امریکی سرزمین پر اپنے اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔