امریکی شہری نے چترال میں سیزن کا پہلا مارخور شکار کرلیا

Dec 17, 2023 | 04:46 AM

ویب ڈیسک:  صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں امریکی شہری نے چترال میں سیزن کا پہلا مارخور شکار کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق اس  شکار کے لیے پرمٹ کی بولی پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی بولی تھی۔محکمہ جنگلی حیات چترال کے مطابق شکار کیے جانے والے مارخور کی عمر نو سال چھ ماہ ہے۔یہ جانور تھوشی شاشا کمیونٹی گیم ریزرو میں امریکی شکاری ڈیرن جیمز مل مین نے شکار کیا۔
شکار کیے جانے والے بڑے نر مارخور کے سینگوں کا سائز 45 انچ تھا۔امریکی شکاری نے اس شکار کے لیے پرمٹ رواں برس اکتوبر میں ہونے والی بولی میں حاصل کیا تھا۔
جیمز مل مین نے اس اجازت نامے کے لیے سب سے بڑی بولی دی تھی۔ اس کی مالیت دو لاکھ 32 ہزار امریکی ڈالر (ساڑھے چھ کروڑ روپے) تھی۔ابتدائی طور پر بولی کی رقم دو لاکھ 12 ہزار ڈالر تھی جو ٹیکس شامل کر کے دو لاکھ 32 ہزار امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔
ڈی ایف او وائلڈ لائف چترال نے بتایا کہ رواں سال کے پی میں مارخور کے شکار کے لیے چار پرمٹس کی نیلامی ہوئی تھی۔ ان میں سے تین پرمٹس چترال اور ایک کوہستان میں دیے گئے تھے۔خیال رہے پاکستان میں ٹرافی ہنٹنگ سکیم کے تحت ہر سال مارخور کے شکار کے لیے 12 لائسنسز جاری کیے جاتے ہیں۔

مزیدخبریں