امریکا میں کورونا وبا دوبارہ پھیلنا شروع ہوگئی

Dec 17, 2023 | 04:32 AM

ویب ڈیسک :امریکی ریاست کیلی فورنیا میں کورونا وائرس پھر سے پھیلنا شروع ہوگئی ۔

امریکی اخبار کے مطابق کیلی فورنیا میں کووڈ 19اور فلو کے کیسز اچانک بڑھنے لگے ، امریکی محکمہ صحت نے کورونا اور فلو سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کی ہدایت کردی ۔

واضح رہے کہ امریکہ میں کرونا وائرس کی لپیٹ میں آنے والوں کی تعداد آٹھ کروڑ سے تجاوز کرچکی تھی ،امریکہ میں 20 جنوری سنہ 2020 کو کورنا وائرس میں مبتلا ہونے والے پہلے مریض کا پتا چلا تھا جو چین کے شہر وہان سے سی ایٹل میں اپنے گھر واپس پہنچا تھا۔ یہ 35 سالہ شخص نمونیہ، کھانسی، بخار اور قے کی شکایت میں دس دن تک مبتلا رہنے کے بعد صحت یاب ہو گیا تھا۔ لیکن اس کے چند ہی ہفتوں بعد اموات کی خبریں آنی شروع ہو گئیں تھیں۔
اس کے بعد سے دو سال تک اموات اور مریضوں کی تعداد بڑھتی اور گھٹتی رہی ہے۔ جس طرح وائرس ملک بھر میں پھیلتا گیا اس وباء کی لہریں آتی رہیں اور سنہ 2021 کے اوائل میں اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد ایک دن میں چار ہزار کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔
صحت عامہ کے ماہرین امریکہ میں اموات کی تشویش ناک شرح کی کئی وجوہات پیش کرتے ہیں۔ ان میں لوگوں میں پائے جانے والے موٹاپے، ذہنی دباؤ، ہسپتال اور طبی مراکز پر مریضوں کا دباؤ اور بوڑھے لوگوں کی زیادہ آبادی جیسی وجوہات شامل ہیں۔
امریکہ میں مختلف ریاستوں میں مرنے والوں کی موت کی وجہ کرونا وائرس کو قرار دینے کا طریقہ کار مختلف تھا اور اموات کی وجہ اکثر اوقات صرف کرونا وائرس نہیں ہوتی تھی۔
 

مزیدخبریں