امریکا میں لائبریری سے لی گئی کتاب 54 سال بعد واپس

Dec 17, 2023 | 04:13 AM

ویب ڈیسک: امریکی ریاست پنسلوانیا میں  لائبریری سے لی گئی ایک کتاب 54 سال بعد واپس کردی گئی ۔

تفصیلات کےمطابق سیوکلی پبلک لائبریری انتظامیہ نے بتایا ہے کہ کتاب جنوری 1969 میں لائبریری سے حاصل کی گئی تھی جو اب واپس کی گئی ہے۔ایسا ہی ایک واقعہ رواں برس اور بھی رپورٹ ہوا تھا جب کچھ ماہ قبل امریکی شہر نیویارک میں 90 سال بعد لائبریری کو کتاب واپس کی گئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ برطانوی ناول نگار جوزف کونراڈ کی 1925 میں چھپنے والی کتاب ‘یوتھ اینڈ ٹو ادرز اسٹوری’ 1933 میں ایک فرد نے لائبریری سے حاصل کی تھی اور پھر واپس نہ کی جب لائبریری انتظامیہ کو یہ کتاب واپس کی گئی تو جرمانے کی مد میں 5 ڈالر وصول کیے گئے۔

یاد رہے کہ امریکا میں لائبریری سے حاصل کی گئی کتاب اگر 30 روز میں واپس نہ کی جائے تو اسے گمشدہ تصور کیا جاتا ہے اور لینے والے پر اتنا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے جتنی اس کتاب کی قیمت ہو۔

مزیدخبریں