شہری آن لائن 1کروڑ سے زائد کاکھانامنگوابیٹھا

Dec 17, 2023 | 00:09 AM

ویب ڈیسک :بھارت میں ایک شخص نے ایک سال کے دوران آن لائن 1کروڑ سے زائد کا کھانا منگوا لیا۔

 کھانا ڈیلیور کرنے والی سروس اپنی سالانہ رپورٹ کا جائزہ کر کے خود حیران رہ گئی، جس کے بعد رپورٹ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے۔
 بھارت میں شہری نے  ایک سال میں آن لائن کھانے پر غیر معمولی خرچہ کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔
 فوڈ ڈیلیوری سروس کے مطابق ممبئی کے1صارف نے پورے سال میں بھارتی مالیت کے مطابق 42.3 لاکھ روپے (یعنی 1 کروڑ 43 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) کے کھانے کے آرڈرز دیے۔
فوڈ ڈیلیوری سروس کی سالانہ رپورٹ کے مطابق انہیں سب سے زیادہ آرڈر بریانی کے موصول ہوئے جب کہ کیک، گلاب جامن اور پیزا کی ڈیمانڈ بھی زیادہ رہی۔

مزیدخبریں