اداروں کو شہریوں کے ڈیٹا استعمال کی اجازت دینے کا فیصلہ

Dec 17, 2022 | 23:48 PM

ایک نیوز نیوز:وفاقی حکومت کاکہنا ہے کہ تھرڈ پارٹی کو ڈیٹا فراہمی کے لیے آپریٹنگ ادارے سے پیشگی منظوری لینا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی حکومت نے پاکستان سنگل ونڈو کے تحت حاصل ہونیوالے ڈیٹا و اعدادوشمار کے استعمال کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اس حوالے سے رولز متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ریونیو ڈویژن نے پاکستان سنگل ونڈو ٹریڈ ڈیٹا ڈسمینیشن، ایکسچینج اور یوٹیلائزیشن رولز2022 کا مسودہ تیار کرکے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور آرا کیلئے جاری کردیا ہے۔ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے کہا گیا ہے کہ مجوزہ رولز بارے پندرہ دن کے اندر اندر اپنی تجاویز اور عتراضات جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

ریونیو ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ مجوزہ رولز کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ یہ رولز تمام افراد، اداروں، سرکاری محکموں اور پاکستان سنگل ونڈوسسٹم سے منسلک دیگر تمام سرکاری اور نجی فرمیں اور تنظیموں سمیت کسی بھی تجارتی یا غیر تجارتی استعمال کے لیے پاکستان سنگل ونڈو سے ڈیٹا حاصل کرنے والی ڈیپارٹمنٹس و اداروں ،سرکاری و نجی کمپنیوں پر لاگو ہوں گے۔

مزیدخبریں