ایک نیوز نیوز :’’میرا دل یہ پکارے آجا‘‘گانے پر ڈانس سے مشہور ہونیوالی لڑکی عائشہ کی سوشل میڈیا پر سیگریٹ پیتے ہوئے ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔
تفصیلات کےمطابق عائشہ کی ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں وہ سگریٹ پیتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں ۔اس ویڈیو کے پس منظر میں بھی وہی گانا چل رہا ہے جس گانے نے عائشہ کو راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہےان کی ویڈیو آتے ہی سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ عائشہ ان دنوں پاکستان سمیت کئی ممالک میں اپنے ایک ڈانس ویڈیو کی وجہ سے مشہور ہو رہی ہیں۔ اب وہ ٹک ٹاک کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ کی دنیا میں بھی قدم رکھ چکی ہے اور جلد ہی ان کا ایک نیا گانا بھی آنے والا ہیں۔ان کا گانا اتنا وائرل ہوا کہ اس پر معروف ڈانسر مادھوری ڈکشٹ نے بھی ڈانس کیا اور وائرل گرل کی کاپی کی