ایک نیوز نیوز:ریکوڈک منصوبے کے معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد بیرک گولڈ کارپوریشن نے ریکوڈک منصوبے کی 2010 اور 2011 کی فیزبیلٹی اسٹیڈیز کی تجدید کا کام شروع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ریکوڈک سے پہلی کمرشل پیداوار 2028ء میں شروع ہوگی۔ریکوڈک کی فزیبلٹی اسٹیڈیز 2024 تک مکمل ہوں گی۔ بیرک گولڈ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو مارک برسٹو کے مطابق فزیبلٹی اسٹیڈیز 2024 تک مکمل ہوں گی جس کے بعد منصوبے سے پہلی پیدوار 2028 میں شروع کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ ریکوڈک کے ذخائر کی مدت 40 سال ہوگی جس سالانہ 80 ملین ٹن کی پروسسنگ کی جائے گی۔