کروشیا نے مراکش کو ہرا کر فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

کروشیا نے مراکش کو ہرا کر فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی
کیپشن: Croatia beat Morocco to secure third place in the FIFA World Cup

ایک نیوز نیوز: قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کیلئے تیسری اور چوتھی پوزیشن کیلئے ہونے والا میچ کروشیا نے جیت لیا جس کے بعد فاتح ٹیم ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

 تفصیلات کے مطابق خلیفہ انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے فیفاورلڈ کپ  میں تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں کروشیا نے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا۔ میچ کے 7 ویں منٹ میں کروشین کھلاڑی جوسکو گویڈریال نے گول کر کے اپنی ٹیم کو مراکش پر برتری دلا دی۔ اس گول کے 2 منٹ بعد ہی مخالف ٹیم مراکش کے کھلاڑی اشرف داری نے گول داغ کر برتری برابر کر دی۔اس کے بعد دونوں ٹیموں کو بارہا کوششوں کے باوجود گول کرنے کا موقع نہ ملا۔ میچ کا پہلا ہاف ختم ہونے سے 3 منٹ پہلے کروشیا نے گول کر کے اپنی برتری پھر ثابت کر دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

میچ میں ہار کے بعد مراکش کی ٹیم ورلڈ کپ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔