ایک نیوز نیوز :گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ دوران ڈکیتی مزاحمت نہ کریں ،آپ کا موبائل آپ کی جان سے پیارا نہیں ۔
تفصیلات کےمطابق گورنر سندھ نے بھی کراچی پولیس چیف کے بیان کی حمایت کر دی ، ایک بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ ڈکیتی و رہزنی سے متعلق کراچی پولیس کے چیف جاوید عالم اوڈھو کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ۔
گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی پولیس کے چیف نے اپنے بیان میں شہریون کی جان بچانے کی بات کی ، دوران ڈکیتی مزاحمت کرنا اپنی جان گنوانے کے مترادف ہے ، شہریوں کی زندگی ایک موبائل فون سے زیادہ قیمتی ہے ، پولیس چیف کی ذمہ داری ہے کہ وہ سٹریٹ کرائمز کو روکنے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائیں ۔