عمران خان کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان :چودھری پرویز الٰہی کاپہلا رد عمل آگیا 

Dec 17, 2022 | 22:06 PM

ایک نیوز نیوز :چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پر  وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا پہلا رد عمل سامنے آگیا۔ 
تفصیلات کےمطابق چودھری پرویز الٰہی زمان پارک سے واپس روانہ  ہوگئے ،واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ میں شروع ہی سے عمران خان کے فیصلے سے مطمئن تھا ۔ عمران خان کیساتھ میری پرانی سپورٹ رہی ہے ۔ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر ابھی تو کام شروع ہوا ہے ابھی بات چلے گی ۔

مزیدخبریں