ایک نیوز نیوز :وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پر کہا کہ اسمبلیاں توڑنے کی تاریخیں نہیں دیتے ،یہ شور اس لئے کر رہے ہیں کیونکہ انہیں 190 ملین کا جواب دینا پڑیگا،یہ شور توشہ خانہ کا شور کم کرنے کیلئے ہے،یہ شور اس لئے ہے کہ 6 ارب کے ہیرے جواہرات کا شور کم ہو سکے۔
تفصیلات کےمطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ جو معیشت ان کو ملی اس میں مہنگائی تاریخ کی کم سطح پر تھی،عمران خان نے کہا 2018 میں ملک دیوالیہ ہو رہا تھا،ہم نے لوڈشیڈنگ ختم کی، ملک میں سڑکوں کا جال بچھایا، یہ شور اس لئے کر رہے ہیں کہ انہوں نے چار سال مافیاز کو بٹھا کر کرپشن کی۔عمران خان نے میڈیا اور عوام کا وقت ضائع کیا، انہوں نے کوئی نئی بات نہیں کی، اقتدار جانے کے بعد عمران خان ذہنی مریض بن گئے،خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی سے لوٹ مار جاری ہے،عمران خان کا کھانا پینا،روزگار اسمبلیوں سے جڑا ہوا ہے۔
عمران خان جانتے تھے اقتدار جائے گاتو چوری ،ڈاکے سامنے آئیں گے،عمران خان اپنی چوری چھپانے کیلئے شورکررہےہیں،عمران خان فارن فنڈنگ ،توشہ خانہ سے توجہ ہٹانے کیلئے شور مچارہے ہیں،صرف اقتدار بچانے کیلئے انہوں ملک کے آئین پر حملہ کیا،عمران خان نے زکوۃ کے پیسےاپنے ذاتی مقاصدکیلئے استعمال کیے،نوازشریف نےملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا،جنرل باجوہ سب کچھ کررہے تھےتو آپ نے توسیع کی پیش کش کیوں کی،عمران خان کا جمہوریت اور عوام سے کوئی سروکار نہیں،2018میں ملک تیزی سے ترقی کررہا تھا ،نوازشریف نے ملک کومعاشی طورپر مستحکم کیا،عمران خان نے سپیکر، ڈپٹی سپیکر ،وزرا سے آئین شکنی کرائی۔عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا حوصلہ نہیں رکھتے،اسمبلیاں تحلیل کرنے کیلئے تاریخ نہیں ،ہمت کی ضرورت ہوتی ہے