اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پر پی ڈی ایم کا یوم تشکر منانے کا اعلان

Dec 17, 2022 | 21:31 PM

ایک نیوز نیوز :پی ڈی ایم نے عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پریوم تشکر منانے کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کےمطابق  وفاقی وزیر برائے مںصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کے اسمبلی تحلیل کرنے کے اعلان کو خوش آمدید کہتے ہیں اور اس پر ملک بھر میں یوم تشکر منائیں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں اور عمران خان کے اعلان کو خوش آمدید کہتے ہیں، عمران خان کو ملک میں ہونے والی سیلاب کی تباہ کاریوں کا اندازہ نہیں اور وہ اپنے اقتدار کے لیے کچھ بھی کرنے کیلیے تیار ہیں۔

دوسری جانب وزیر بلدیات سندھ اور پی پی رہنما ناصر شاہ نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کس ڈھٹائی سے بول رہے ہیں کہ انکی حکومت جانی کے بعد ان پر سختیاں کی گئیں، عمران خان نے آصف علی زرداری، فریال تالپور، نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور دیگر رہنماؤں کو گرفتار کروایا،  آپکو گرفتار نہیں کیا گیا،آپ کو تو جیل کی ہوا نہیں کھلائی۔

 ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ’عمران خان کی تقریر کے دوران ساتھ بیٹھے دونوں وزراٗ اعلیٰ کے چہرے دیکھنے کے قابل تھے، واضح نظر آرہا تھا وہ عمران خان کے فیصلے کے ساتھ نہیں ہیں

مزیدخبریں