اسمبلیوں کی تحلیل ، گورنر پنجاب نے بھی خاموشی توڑ دی

Dec 17, 2022 | 20:50 PM

ایک نیوز نیوز :گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے بھی اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے خاموشی توڑ دی۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ نے اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس دی تو فوری عمل کروں گا۔
تفصیلات کےمطابق گورنر پنجاب سے سی پی این ای کے وفدنے ملاقات کی ،اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کے پاس اسمبلی کی تحلیل کرنے کا آئینی اختیارہے، پرویز الہٰی نے اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس دی تو فوری عمل کروں گا، پرویز الٰہی کی اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس میں کوئی رکاوٹ نہیں بنوں گا۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی کیساتھ ہمیشہ سے ورکنگ ریلیشن  شپ موجود ہے، پنجاب حکومت کی بھیجی کسی سمری یا ایڈوائس کو نہیں روکا، سیاسی وابستگی پر کبھی  پنجاب حکومت کیلئے رکاوٹ کھڑی نہیں کی، عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرنا چاہتے ہیں، پرویز الہٰی کو تحفظات ہیں،وزیر اعلیٰ کے پی بھی پنجاب کے بغیر اپنی اسمبلی توڑنے کو تیار نہیں،عمران خان یوٹرن لیتے رہتے ہیں، ہوسکتا ہے، آج کچھ نیا ہو،صدر عارف علوی سے رابطے میں ہوں، ضرورت پڑی تو کردار اداکروں گا۔

مزیدخبریں