پاکستان سرحد پار دہشتگردی مزید برداشت نہیں کرے گا،بلاول بھٹو

Dec 17, 2022 | 20:45 PM

 ایک نیوز نیوز:وزیرخارجہ بلاول بھٹو کاکہنا ہے کہ بھارت کے کالعدم ٹی ٹی پی کو مالی اور انتظامی معاونت کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ کابل کی سابق حکومت کے عناصر بھی ملوث ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا  بس بہت ہوچکا، اب اور نہیں، پاکستان کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی سرحد پار دہشتگردی مزید برداشت نہیں کرے گا۔اقوام متحدہ میں سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ہونے والے اجلاس کے شرکا سے خطاب میں بلاول کا کہنا تھاکہ بھارت کے کالعدم ٹی ٹی پی کو مالی اور انتظامی معاونت کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، اس میں کابل کی سابق حکومت کے عناصر بھی ملوث ہیں۔ دہشتگردوں کی محفوظ پناہگاہوں کا خاتمہ کرنا ہوگا،،، ان کی مالی معاونت کی جڑیں کاٹنا ہونگی۔

بلاول بھٹو زرداری نے دو ٹوک پیغام دیا ہے کہ بس بہت ہوچکا، اب اور نہیں، پاکستان کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی سرحد پار دہشتگردی مزید برداشت نہیں کرے گا۔ پاکستان کے پاس دہشتگرد تنظیموں کو پاکستان کے دشمنوں کی جانب سے مالی اور دیگر معاونت کے شواہد موجود ہیں اور پاکستان ان کے خلاف کارروائی کا حق رکھتا ہے۔

مزیدخبریں