وزیر اعظم کااداکارفردوس جمال کوٹیلی فون،علاج میں تعاون کی یقین دہانی

Dec 17, 2022 | 19:53 PM

ایک نیوز نیوز:وزیراعظم نےفردوس جمال سےاُن کی صحت بارے دریافت کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف نےاداکارفردوس جمال کوٹیلی فون کرکے خیریت دریافت کی۔وزیراعظم نے فردوس جمال کوعلاج معالجےمیں بھرپورتعاون کی یقین دہانی  کرائی۔وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا تھا کہ پوری قوم فردوس جمال کےلئےدعاگوہے ۔علاج میں کوئی  کسراٹھانہیں رکھیں گے۔فردوس جمال نےمزاج پرسی،علاج بارے یقین دہانی پروزیراعظم کاشکریہ اداکیا ۔

یاد رہے کہ اداکار فردوس جمال سرطان کےمرض میں مبتلااورنجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

مزیدخبریں