ایک نیوز نیوز :گورنر خیبر پختونخوا بھی وزیر اعلیٰ کے پی کے حق میں سامنے آگئے ،انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا نہیں کہوں گا۔
تفصیلات کےمطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں غلام علی نے کہا کہ میں اسمبلی تحلیل کرنے کے حق میں نہیں ہوں، نہ تحریک عدم اعتماد اور نہ ہی گورنر راج کے حق میں ہوں۔ وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا نہیں کہوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے جمہوریت کی مضبوطی سے متعلق بات ہوئی ہے۔