صحافیوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس بحال 

صحافیوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس بحال 

ایک نیوز نیوز: دوسرے پول کے نتائج آنے پر ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے صحافیوں کے اکاؤنٹس بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

گزشتہ روز ایلون مسک نے اپنی ذاتی معلومات ظاہر کرنے کے الزام پر متعدد صحافیوں کے اکاؤنٹس معطل کیے تھے۔

ایلون مسک نے پہلے پول کے ملے جلے جوابات کے بعد دوسرا پول 24 گھنٹے تک جاری رکھا، جس میں پوچھا گیا تھا کہ اکاونٹس بحال کرنے چاہیں یا نہیں۔

پول میں 37 لاکھ افراد نے حصہ لیا اور 58.7 فی صد نے اکاونٹس بحال کرنے کی حمایت کی، جس کے بعد ایلون مسک نے فوری طور پر اکاونٹس بحال کر دیئے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ہائی کمشنر وولکر تُرک نے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

جینیوا میں بیان دیتے ہوئے وولکر تُرک نے کہا کہ صحافیوں کے اکاؤنٹس بحال کرکے ایلون مسک نے اچھا فیصلہ کیا، یہ ایک اچھی خبر ہے۔

یو این ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر سے متعلق تحفظات ابھی بھی برقرار ہیں، ٹوئٹر کی ذمہ داری ہے کہ انسانی حقوق کا احترام کیا جائے۔