عمران خان کاویڈیولنک خطاب،پرویزالٰہی،محمود خان ساتھ بیٹھیں گے 

عمران خان کاویڈیولنک خطاب،پرویزالٰہی،محمود خان ساتھ بیٹھیں گے 
کیپشن: Imran Khan's video link address, Parvaiz Elahi, Mahmood Khan will sit together

ایک نیوز نیوز: سابق وزیر اعظم عمران خان نے زمان پارک میں ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کو خطاب میں ساتھ بیٹھنے کی دعوت دی جسے چودھری پرویز الہیٰ نے قبول کرلیا۔
 تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ اہم خطاب کے موقع  پرعمران خان کے ساتھ ہوں گے۔ چودھری پرویز الہیٰ  کچھ دیر میں دوبارہ زمان پارک پہنچیں گے۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان بھی عمران خان کے خطاب کے دوران ان کے ساتھ بیٹھیں گے۔