ایک نیوز نیوز: بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وظیفے میں کمی پر رحیم یار خان میں خواجہ سراؤں نے مرغا بن کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔
تضصیلات کے مطابق کم وظیفے میں کمی پرخواجہ سراؤں کا انوکھا احتجاج سامنے آگیا۔ وظیفے میں کمی پر رحیم یار خان میں خواجہ سراؤں نے مرغا بن کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔رحیم یار خان میں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وظیفے میں کمی پر خواجہ سراؤں کی جانب سے انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔حکومت نے ہمارے وظیفے کی رقم 12 ہزار سے کم کرکے 7ہزار کر دی، 150 سے زائد رجسٹرڈ خواجہ سراؤں میں صرف 15کو وظیفے کے لیے اہل کیا گیا۔مظاہرین کا کہنا ہے 7ہزار روپے کی رقم اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے، چیئرمین بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری سے اپیل ہے کہ تمام خواجہ سراؤں کو رجسٹر کر کے پوری رقم ادا کی جائے۔